راولپنڈی(اے ون نیوز)راولپنڈی بجلی کے بلوں میں اضافے پر عوامی ردعمل دیکھ کر میٹر ریڈنگ تاخیر کا شکار.
واپڈا ذرائع کے مطابق میٹر ریڈرز نے تشدد کے خطرے کے باعث میٹر ریڈنگ سے صاف انکار کردیا.
واپڈا ذرائع کے مطابق آئیسکو حکام نے میٹر ریڈز کی سیکورٹی کے لئے پولیس سے مدد مانگی ہے،میٹر ریڈنگ تاخیر کا شکار ہونے کے باعث بلوں میں مزید اضافے کا خدشہ.
ذرائع واپڈا کے مطابق مقررہ تاریخ سے ایک دن بھی اوپر ہونے پر یونٹ زیادہ اکاؤنٹ ہونگے، بجلی بلوں میں اضافے پر عوامی ردعمل کو دیکھ کر آئیسکو دفاتر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی،آئیسکو حکام نے سی پی او راولپنڈی کو اضافی سیکورٹی کے لئے پہلے ہی خط لکھ رکھا ہے.