اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستانی قونصل خانے پر افغان باشندوں کا حملہ، جرمن سفیر دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد (اے ون نیوز)پاکستان نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان باشندوں کے حملے پر جرمن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

اے ون ٹی وی کے مطابق جرمن سفیر کو فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصلیٹ واقعے پر شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا،اس سے قبل پاکستان کے سفارتی حکام نے جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج کیا تھا اور فرینکفرٹ میں افغان شہریوں کے ہاتھوں پاکستانی قونصل خانے پر پتھراو¿ اور پاکستانی پرچم اتارنے کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

دفتر خارجہ حکام کا کہنا ہے کہ جرمن حکام نے واقعے کی تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں احتجاج کے دوران پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا، پتھراو¿ کیا اور پاکستانی پرچم بھی اتارا۔ رپورٹس کے مطابق افغان باشندوں نے پاکستانی پرچم جلانے کی کوشش بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button