اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کر لیا

اسلام آباد(اے ون نیوز) پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کر لیا، خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں حتمی مسودے کی منظوری دی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ مسودے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، کابینہ کی منظوری ہوئی تو مسودہ پارلیمنٹ میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 8 ججز کی ایک اور وضاحت کے بارے میں علم میں نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں اتفاق رائے سے 11 صفحات پر مشتمل مسودہ کو حتمی شکل دیدی گئی، آئینی ترمیم کو 26 ویں ترمیمی ایکٹ 2024ء کا نام دیا گیا ہے۔

آئینی مسودے میں 9A کا اضافہ کیا گیا ہے، آئین کے آرٹیکل 38 اور آئین کے آرٹیکل 48 اور آئین کے آرٹیکل 81 میں ترمیم کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button