اسلام آباد(اے ون نیوز)ایک مسلم ملک کے پاسپورٹ کو 2024کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا میں سب سے طاقتور سفری دستاویز قرار دیا گیا ہے۔
آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری فہرست میں پاکستان دنیا میں کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا 5واں ملک قرار پایا جو مجموعی طور پر 94ویں نمبر پر موجود ہے،پاکستانی پاسپورٹ پر 47ممالک میں ویزا فری سفر یا ویزا آن ارائیول کی سہولت دستیاب ہے جبکہ متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کا نام دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میںنمبر ون رہا،یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد ویزا لیے بغیر 180ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔
یو اے ای کے بعد جرمنی، سپین، فرانس، اٹلی اور نیدرلینڈز مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے ان ممالک کے شہریوں کو 178ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں،سوئیڈن، فن لینڈ، لگسمبرگ، آسٹریا اور سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹس کے حصے میں تیسرا نمبر آیا جن کے حامل افراد 177ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرسکتے ہیں،ڈنمارک، بیلجیئم، پرتگال، پولینڈ، آئرلینڈ اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس پر 176ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرنا ممکن ہے اور یہ فہرست میں مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔5
واں نمبر مشترکہ طور پرسنگاپور، یونان، چیک ریپبلک، برطانیہ، ہنگری، جاپان اور نیوزی لینڈ کے نام رہا جن کے شہری 175ممالک میں پاسپورٹ دکھا کر ویزے کے بغیر داخل ہوسکتے ہیں،اس فہرست میںپاکستان سے نیچے صومالیہ (95ویں نمبر پر)، عراق (96ویں نمبر پر)افغانستان (97ویں نمبر پر)اور شام (98ویں نمبر پر)موجود ہیں،اس کے مقابلے میں یمن (93ویں)، بنگلا دیش (92ویں)،لیبیا اور فلسطین (91ویں)، سوڈان، اریٹریااور ایران (90ویں نمبر پر)پاکستان کے مقابلے میں زیادہ طاقتور پاسپورٹ قرار پائے۔