اہم خبریںتازہ ترینذرا ہٹ کے

پتے کا آپریشن کرانے کیلئے آنیوالے مریض کی ڈاکٹروں نے نس بندی کر دی

ارجنٹائن میں ڈاکٹروں نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتے کے آپریشن کیلئے آئے مریض کی نس بندی کر دی جس پر وہ سکتے میں چلا گیا۔

 کورڈوبا شہر کے فلورنسیو ڈیاز ہسپتال میں مریض کو پتے کے آپریشن کیلئے داخل کیا گیا تاہم جب ڈاکٹروں کی ٹیم اس کا آپریشن کرنے آئی تو بغیر میڈیکل ریکارڈ دیکھے ہی آپریشن کر کے اس کی نس بندی کر دی۔

مریض جب ہوش میں آیا توایک ڈاکٹر اس کے پاس آیا اور اسے دھماکہ خیز اطلاع دی کہ اس کے پتے کا آپریشن کرنے کی بجائے اس کی نس بندی کر دی گئی ہے۔ مریض یہ سن کر کچھ دیر کیلئے سکتے کی حالت میں چلا گیا، پھر نارمل ہوا مگر وہ شدید گھبراہٹ کے عالم میں تھا۔

ڈاکٹروں نے دوبارہ مشاورت کے بعد ایک اور آپریشن شیڈول کیا اور اس بار اس کی نس بندی کا مسئلہ حل کر کے پتے کا آپریشن کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button