اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ائی اے نے 21 سال کی طویل مدت کے بعد خالص منافع حاصل کرلیا

کراچی(اے ون نیوز) پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی ائی اے کے سال 2024 کے سالانہ نتائج کی منظوری دے دی، پی ائی اے نے 21 سال کی طویل مدت کے بعد خالص منافع حاصل کرلیا .

سال 2024 کے نتائج کے مطابق پی ائی اے نے 3۔9 ارب روپے اپریشنل منافع جبکہ 2۔26 ارب روپے خالص یا نیٹ منافع کمایا.

پی ائی اے کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا جو دنیا کی کسی بھی بہترین ائیرلائین کی پرفارمنس کے ہم پلہ ہے .

پی ائی اے نے آخری منافع سال 2003 میں حاصل کیا تھا جس کے بعد دو دہائیوں تک پی ائی اے خسارے سے دوچار رہی ، حکومت پاکستان کی سرپرستی سے پی آئی اے میں جامع اصلاحات کئے گئے .

اصلاحات کے دوران پی ائی اے کی افرادی قوت اور اخراجات میں واضح کمی، منافع بخش روٹس میں استحکام، نقصان دہ روٹس کا خاتمہ اور بیلنس شیٹ ریسٹرکچرنگ کی گئی .

پی آئی اے کے واپس منافع بخش ادارہ بننے سے ناصرف اس کی ساکھ میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ ملکی معیشت کیلئے بھی مفید ثابت ہوگا ،وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے اعلی مالیاتی کارکردگی کو نجکاری کیلئے بہت اہم قرار دیا گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button