اسلام آباد(اے ون نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیک خواہشات اور دعاو¿ں پر سعودی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان شکر گزار ہوں۔
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات گہرے اور مضبوط ہیں، دونوں ممالک باہمی احترام، مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی تاریخی بندھنوں میں بندھے ہیں،آنے والے وقت میں یہ برادرانہ رشتے مزید پروان چڑھتے رہیں گے۔
برادر ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کےلئے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظرہوں۔