اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نواز شریف کے پرانے ساتھی کا مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد(اے ون نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی نے پارٹی چھوڑنےکا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے خودکو مسلم لیگ ن کے سیاسی معاملات سے علیحدہ کرچکے تھے۔آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے مر رہے ہیں، خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کر رہا ہے۔

آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب! سب اچھا نہیں ہے، تفصیلی بیان جلد جاری کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button