اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان گرفتار

کراچی(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان محسود کو پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق عالمگیر خان کو اسلام آباد میں درج مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ترجمان تحریک انصاف نے گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان محسود کو گلشن اقبال میں ان کی رہائش گاہ سے اسلام آباد میں درج مختلف مقدمات پر گرفتارکیا۔

تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر نے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عالمگیر خان آج اسلام آباد سے اپنے گھر پہنچے تو ان کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مار دیا۔

راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ عالمگیر خان کو فوری رہا جائے ہم اس گرفتاری کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button