راولپنڈی (اے ون نیوز)اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران کارکنوں نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے سامنے ٹکٹس کی تقسیم پر شکایات کے انبار لگا دئیے۔
کارکنوں کے شکایت کرنے پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہیں ٹکٹوں کے بارے میں مشاورت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، نہیں معلوم کس کو ٹکٹ ملا کس کو نہیں، ساڑھے 800 ٹکٹوں کے بارے میں زبانی کلامی کیسے فیصلہ کر سکتا ہوں۔پی ٹی آئی ٹیکسلا کے صدر علی خان اپنے خلاف 16 مقدمات کے اندراج کے بارے میں آگاہ کیا۔
بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے سوال کیا کہ کیا میری کوئی چیز رپورٹ ہو رہی ہے؟ صحافیوں نے بانی پی ٹی آئی کو جواب دیا کہ آپ کی ہر چیز رپورٹ ہو رہی ہے جس پر بانی پی ٹی آئی نے حیران ہوکر کہا کہ کیا کہہ رہے ہو؟کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے تین صحافیوں کو روسٹرم پر بلا لیا۔جج نے ہدایت کی کہ جو صحافی اڈیالہ جیل کور کرتے ہیں ان کی فہرست عدالت کو فراہم کریں۔