اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے ہیں یا نہیں؟ بیرسٹر گوہر کی وضاحت

 پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما گوہر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کو جوائن کرنے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

گوہر خان نے کہا کہ اپنی پوزیشن پر سمجھوتے کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھیں گے، قومی اسمبلی میں اپنی جماعت بنانے کے بجائے کسی پارٹی کو جوائن کرنے کو ترجیح دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کونسی ہوگی؟ یہ فیصلہ ایک سے دو دن میں کرلیں گے، جس پارٹی کو جوائن کریں گے، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے جسے متنازع بنایا جائے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا جس بھی پارٹی کو ہمارے آزاد ارکان جوائن کریں گے، ان سے مخصوص نشستیں اپنے لیے لیں گے، اس پارٹی کو سیٹیں نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو جوائن کرنے کے لیے ان سے نہ اب تک کسی نے رابطہ کیا اور نہ ایسی تجویز زیرِ غور ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button