
لاہور(اے ون نیوز)پنجاب بار کونسل نے سابق چیف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کی بطور سربراہ تحقیقاتی کمیشن نامزدگی کو خوش آئند قرار دے دیا ۔
پنجاب بار کونسل نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ تصدق حسین جیلانی ایک غیر متنازعہ اور دیانتدار جج کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔
امید ہے تصدق حسین جیلانی معاملے کی انکوائری غیر جانبداری سے مکمل کرے گے ،تصدق حسین جیلانی کی جانب سے دی جانے والی تجویز سے عدلیہ کی آزادی اور وقار میں اضافہ ہوگا ۔
