ممبئی(اے ون نیوز)بالی وڈ کی معروف رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی شادی کی تصدیق کردی جس کے بعد بھارتی میڈیا پر اداکارہ کے نکاح کی ویڈیوز زیرِ گردش ہیں۔
گزشتہ روز انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ای ٹائمز نے راکھی کے نکاح کی تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد گزشتہ شب اداکارہ کی جانب سے خود اپنی شادی کی تصدیق کردی گئی،راکھی نے کچھ تصاویر شیئر کیں اور لکھا ‘میں بہت خوش اور پرجوش ہوں، آخر کار میں نے اپنی زندگی کی محبت سے شادی کرلی’۔
اداکارہ کی پوسٹ پر کئی معروف شخصیات اور اداکاروں نے انہیں مبارکباد دی جن میں اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی، پراتیک سہجپال، ماہیما چوہدری، جان کمار سانو، پوترا پونیا اور راجیو اداتیا شامل ہیں۔راکھی کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں میرج سرٹیفکیٹ بھی ہے جس پر جولائی 2022 کی تاریخ درج ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی جس کا اعلان انہوں نے اب کیا ہے۔اس کے علاوہ اداکارہ کے نکاح کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں انہیں کلمہ طیبہ اور کلمہ شہادت پڑھایا جارہا ہے، بعدازاں ان کا نکاح پڑھایا جاتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاضی نے عادل خان درانی کے ہمراہ 51 ہزار 786 حق مہر کے ساتھ اداکارہ کا نکاح پڑھایا۔دوسری جانب راکھی ساونت کی عادل کے ہمراہ ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں وہ نکاح نامہ تھامے کھڑی ہیں، یہ تصویر راکھی نے اپنے اکاو¿نٹ پر بھی شیئر کی ہے۔
اس نکاح نامے کو قریب سے دیکھا جائے تو اس پر اداکارہ کے نام کے ہمراہ ‘فاطمہ’ لکھا ہے۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ نے اپنا نام تبدیل کرکے ‘فاطمہ’ رکھ لیا ہے۔
یہ خبر راکھی ساونت نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بھی شیئر کی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ واقعی اداکارہ نام تبدیل کرچکی ہیں کیونکہ ایسا نہ ہوتا تو وہ تردید کرتیں۔