اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

جی سی یونیورسٹی لاہور کی طالبہ کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی،ویڈیو بھی بنا لی

لاہور(اے ون نیوز)لاہور میں گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی کی ایم فل کی گولڈمیڈلسٹ طالبہ نے تین لڑکوں پر اجتماعی زیادتی کا الزام عائدکیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں گینگ ریپ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ 10 جنوری کو پیش آیا جب کہ مقدمے کی درخواست 21 جنوری کو دی گئی۔

طالبہ نے الزام لگایا ہےکہ ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر دوستی کی، ناشتہ کرانے کے بہانے مسلم ٹاؤن بلایا، وہاں سے سندر کی نجی سوسائٹی میں لےگیا جہاں ملزم اور اس کے دو ساتھیوں نے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔

ایف آئی آر کے مطابق طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ہینڈ بیگ میں رکھی بہن کی چیک بک سے دو چیک بھی لے لیے۔ ملزمان نے راز فاش کرنے پر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی، پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button