ڈی آئی خان (اے ون نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور معصوم بچہ جنسی ہوس کی نذر ہو گیا، انسانی شکل میں درندے نے شیطانی کام کے بعد 9 سالہ بچے کو قتل کر دیا۔
اے ون ٹی وی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کڑی شموزی میں 9 سالہ معصوم بچے کو ہوس کے پجاری نے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا، جب بچہ بے حال ہو گیا تو جنسی زیادتی کرتا رہا۔
بچہ غیر انسانی فعل کےنتیجے میں شدید زخمی ہو گیا تو جنسی بھوک مٹانے کے بعد معصوم کی جان بھی لے لی۔