پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں روٹی کی قیمت مزید کم کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں روٹی کی قیمت 14 روپے جبکہ بعض شہروں میں 12 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور میں 100 گرام کی روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کردی گئی۔ اس سے قبل روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کی گئی تھی ،نئی قیمتوں کا اطلاق کل 24 مئی سے ہو گا۔