اہم خبریںتازہ ترین

راولپنڈی، پسند کی شادی کرنیوالی نئی نویلی دلہن بھائی کے ہاتھوں قتل

راولپنڈی(اے ون نیوز)راولپنڈی میں پسند کی شادی پر نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو سسر سمیت قتل کیاگیا، قتل ہونے والوں میں نئی نویلی دلہن سعدیہ، سسر قاضی خالد شامل ہیں۔

مقتول لڑکی کا شوہر زخمی ہے، قتل لڑکی کے بھائی نے کیے جو کہ موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے لاشیں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں لاشوں کا پوسٹ مارٹم ہوگا جبکہ زخمی کو امداد دی گئی۔

واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button