اہم خبریںتازہ ترینکھیل

شعیب ملک کو ثناء جاوید کے علاوہ اور کون کونسی 7 اداکارائیں پسند ہیں؟اہم انکشاف

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کو ثنا ءجاوید کے علاوہ 7 پاکستانی اداکارائیں پسند ہیں جس کا انہوں نے خود انکشاف کیا۔

شعیب ملک ان دنوں خبروں میں چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ ان کی اداکارہ ثناء جاوید کیساتھ دوسری شادی ہے۔ تاہم آپ کو ہم یہ بھی بتاتے چلیں کہ ماضی میں شعیب ملک نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی تھی جس کے دوران سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ انہیں 7 پاکستانی اداکارائیں پسند ہیں۔

انہوں نے اداکاراؤں کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے ماہرہ خان، عائشہ عمر، شائستہ لودھی،سونیا حسین، اشنا شاہ، ماورا حسین، عروہ اور مایا علی بہت پسند ہیں۔ واضح رہے کہ ان 7 اداکاراؤں میں اس وقت ثناء جاوید شامل نہیں تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button