اہم خبریںتازہ ترینشوبز

سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گولڈی برار خود بھی امریکہ میں قتل ہو گیا

معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا مبینہ ماسٹر مائنڈ اور پنجاب پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب گولڈی برار امریکہ میں قتل ہو گیا۔

ایک امریکی نیوز چینل کی رپورٹوں کے مطابق، یہ واقعہ منگل کی شام مقامی وقت کے مطابق فیئرمونٹ اور ہولٹ ایونیو میں تقریباً 5:25 بجے پیش آیا۔ گولڈی برار ایک ساتھی کے ساتھ اپنی رہائش گاہ کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم حملہ آور وہاں پہنچے اور موقع سے فرار ہونے سے قبل مبینہ طور پر فائرنگ کردی۔ دو افراد کو ہسپتال لے جایا گیا، ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

گولڈی برار کے دشمنوں گینگسٹرز عرش دلہ اور لکبھیر نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تاہم ان الزامات کے حوالے سے لارنس بشنوئی یا کسی دوسرے گینگسٹر کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button