تازہ ترین

لاہور،دو سفاک بیٹوں نے باپ کو قتل کر دیا،لڑکی کی پھندہ لگی لاش برآمد

لاہور(اے ون نیوز)کوٹ لکھپت میں گھریلو ناچاقی پر جھگڑے کے دوران سگے بیٹوں نے باپ کو گولی مار کر قتل کردیا جبکہ ہئیر کے علاقے میں نامعلوم افراد 22سالہ نوجوان لڑکی کوگلے میں پھندا ڈال کر قتل کرکے فرار ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کی بیوی اور دو بیٹوں کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ کوٹ لکھپت کے رہائشی 50 سالہ شوکت کا اپنی بیوی سے لڑائی جھگڑا ہوا تو بیوی نے فون کر کے اپنے بیٹوں حسنین اور عابد کو بلوایا جنہوں نے آتے ہی باپ سے جھگڑنا شروع کر دیا اس دوران دونوں نے طیش میں آکر باپ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شوکت گولیوں کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔

دریں اثناءہئیر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے 22سالہ نوجوان لڑکی کو ہاتھ پاﺅں باندھ کر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ فضل پارک کا ولی محمد کام کے سلسلے میں گھر سے باہر تھا جبکہ اس کی 22سالہ بیٹی عشاءگھر میں اکیلی تھی اسکے بھائی قیصر نے کام سے گھر واپس آکر دیکھا کہ نامعلوم ملزمان نے دوپٹے سے پھندا دے کراسکی بہن کو قتل کردیا تھا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر فرانزک ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button