اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرکو نئی سفارتی ذمہ داریاں دے دی گئیں۔
برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق کرسچن ٹرنر کو فارن،کامن ویلتھ اور ڈویلپمنٹ آفس لندن میں ڈائریکٹرجنرل جیوپولیٹیکل تعینات کردیا گیا ہے۔
اعلامیےکے مطابق کرسچن ٹرنر کا نیا عہدہ سیکرٹری آف اسٹیٹ کے برابر ہے، کرسچن ٹرنر دسمبر 2019 سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔