پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

طورخم میں کنٹینر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، آٹھ زخمی

خیبر (اے ون نیوز) طورخم میں کنٹینر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کے لئے ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچا دئیے گئے جاں بحق اور پانچ زخمیوں کا تعلق افغانستان سے بتائی جاتی ہے،زرائع طورخم زرائع کے مطابق کہ پاک افغان بارڈر طورخم پر کنٹینر الٹنے کا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے کنٹینر کو کھڑا کر دیا اور وہ انٹری کے لئے چلے گئے۔

اس دوران ٹرالر جس پر کنٹینر لوڈ تھا چل پڑا، اور سامنے زیرو پوائنٹ پر لگے ہوئے سیفٹی پنجرے سے ٹکرا گئی جس سے کنٹینر الٹ گئی جس سے موقع پر3افراد صادق ولد اکبر اور جنت گل ولد زنزیر گل سکنہ افغانستان جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ افراد ہدایت. شمال زر. تواب چھوٹا بچہ مدثر اور عبدالعبیث زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کے لئے لنڈی کوتل ہسپتال پہنچا دیئے گئے۔

جہاں سے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی زرائع کے مطابق کہ تین زخمیوں کو طورخم ہسپتال میں فسٹ ایڈ دی گئی واضح رہے کہ ٹرالر کے ساتھ کلینر کو افغانستان جانے کی اجازت نہیں ہے صرف ڈرائیور گاڑی میں اکیلا ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button