اہم خبریںتازہ تریندلچسپ

تھائی لینڈ کے وائرل دریائی گھوڑے نے امریکی صدارتی انتخابات کے فاتح کی پیشگوئی کردی

واشنگٹن(اے ون نیوز)اس وقت جب امریکی شہری صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالنے میں مصروف ہیں، وہاں تھائی لینڈ کے ایک وائرل دریائی گھوڑے یا ہیپو کے بچے مو ڈینگ نے اپنا انتخاب کرلیا ہے۔

اس نے وائٹ ہاؤس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کی پیشگوئی کی ہے،حالیہ ہفتوں میں انٹرنیٹ پر اس مادہ دریائی گھوڑے نے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔

4 ماہ کی مو ڈینگ تھائی لینڈ کے ایک چڑیا گھر میں رہائش پذیر ہے جہاں اس کے سامنے 2 پلیٹوں میں پھل ڈال کر رکھے گئے۔

امریکی صدارتی انتخابات کے دونوں امیدواروں یعنی ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے نام الگ الگ پلیٹوں پر موجود تھے۔

مو ڈینگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام والی پلیٹ سے پھلوں کو کھانا پسند کیا ہے یا یوں کہہ لیں کہ ان کا نام نئے امریکی صدر کے طور پر منتخب کیا۔

امریکا میں بھی مو ڈینگ کافی مقبول ہے جہاں اسے مختلف ٹی وی شوز میں دکھایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button