اہم خبریںتازہ تریندنیا

پاکستان ایسے میزائل بنا رہا ہے جو امریکی اہداف کو بھی نشانہ بناسکتےہیں، امریکی نائب قومی سلامتی مشیر

واشنگٹن(اے ون نیوز) امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا ہے کہ پاکستان ایسے میزائل بنا رہا ہے جو امریکی اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان فائنر نے کہا ہے کہ پاکستان ایسے میزائل تیار کر رہا ہے جو جنوبی ایشیا سے باہر امریکا کے اہداف کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی میزائل تیاریاں اس کے ارادوں کے بارے میں سوالات اٹھاتی ہے۔

جان فائنر نے کہا کہ پاکستانی اقدامات کو ایک ابھرتی ہوئی دھمکی کے علاوہ کسی اور چیز کے طور پر دیکھنا مشکل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button