اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہبازشیر کی بجائے عقاب پر ٹھپہ لگائیں گے

لاہور(اے ون نیوز)مسلم لیگ ن کے قائدین اپنا ووٹ عقاب کے حق میں کاسٹ کریں گے،سارے پاکستان میں شیر پر ٹھپہ لگانے کی مہم چلانے والے خود عقاب پر ٹھپہ لگائیں گے۔

نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا ووٹ ماڈل ٹاو¿ن حلقہ این اے 128 میں رجسٹرڈ ہے ن لیگ نے این اے 128 سے اپنا امیدوار عون چوہدری کے حق میں دستبردار کیا تھا ۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز بھی شیر کے بجائے عقاب پر ٹھپہ لگائیں گے،نواز شریف, شہباز شریف اور حمزہ شہباز حلقہ این اے 128 سے امیدوار عون چوہدری کو ووٹ کاسٹ کریں گے۔

عون چوہدری استحکام پاکستان پارٹی سے این اے 128 پر آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے انتخاب لڑ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button