اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی وی پی این کے غیر شرعی ہونےپر وضاحت

اسلام آباد(اے ون نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کے سربراہ علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے غیر شرعی ہونے کی وضاحت کردی۔

علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ وی پی این کا استعمال اکثر غیر اخلاقی امور میں ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وی پی این کو رجسٹر کردیتے ہیں اور مثبت تنقید کرتے ہیں تو کوئی قباحت نہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے مزید کہا کہ رجسٹرڈ یا غیر رجسٹرڈ وی پی این سے غیرمہذب مواد اور غلط پروپیگنڈا کیا جائے تو غیرشرعی ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ لاؤڈاسپیکر اگر متعلقہ ایکٹ کےخلاف استعمال ہوگا تو اس پر پرچہ بھی ہوگا اورسزا بھی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button