پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ عروب جتوئی کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا۔
پنجاب پولیس کے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی تھی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن آرگنائز کرائم یونٹ نے اسلحے کی نمائش پر ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو حراست میں لیا تھا۔
ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کے معافی نامے کے بعد دونوں یوٹیوبرز کو چھوڑ دیا گیا۔
اسلحہ کے الزامات کے ساتھ ساتھ، جوڑے پر حکومت مخالف نعرے لگانے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارٹی سے منسلک احتجاج کی حمایت کرنے کا بھی الزام ہے۔ یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا اور مداحوں اور میڈیا کی جانب سے کافی توجہ حاصل کر رہا ہے۔