اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ، ایک زخمی

قصور(اے ون نیوز)بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد قصور کے قریب 3 پاکستانی شہریوں پر فائرنگ کی، لدھڑگاؤں کے3 پاکستانی شہری بارڈرپلرسے چند قدم آگے ہی بڑھے توبی ایس ایف نے بغیروارننگ ٹارگٹ کیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا،تینوں شہری نہتے تھے۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونیوالوں میں عظمت رسول اورمحسن جٹ کا تعلق جٹاں والی حویلی لدھڑ سے ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے بھی فالس فلیگ آپریشن کی روش رکھتے ہوئے معصوم شہریوں کو درانداز قرار دے دیا، تینوں افراد میں سے کسی نے بھی بارڈرفینس عبورکرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فورسز کی شہریوں پرفائرنگ کا واقعہ بارڈرمعاہدہ اورایس او پیزکی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button