اہم خبریںتازہ تریندنیا

مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری،سعودی حکام نے تفصیلات جاری کر دیں

ریاض(اے ون نیوز) سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ مسجد الحرام سے ایک خودکش بمبار کو گرفتار کیا گیا۔

اے ون ٹی وی کے مطابق حرمین شریفین کے حکام نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مسجد الحرام سے کسی خودکش بمبار کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

حکام کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے مسجد الحرام میں ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا جو وہاں خوف و ہراس پھیلا رہا تھا اور زائرین کو ہراساں کر رہا تھا۔

گرفتار شخص کے خلاف ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

اس طرح مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کا دعویٰ غلط ہے، اصل واقعہ ایک شخص کی جانب سے خوف و ہراس پھیلانے اور زائرین کو ہراساں کرنے سے متعلق تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button