اہم خبریںتازہ تریندنیا

مکہ مکرمہ میں ہیروئن سمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت

ریاض (اے ون نیوز) مکہ مکرمہ میں ہیروئن سمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ سیکیورٹی حکام کی تحقیقات کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنائی گئی اور سپریم کورٹ اور شاہی حکم نامہ جاری ہونے کے بعد پھانسی کی سزا پر عمل کیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ منشیات سمگلنگ میں ملوث تمام مجرموں کو سخت سزا دی جائےگی۔

دوسری جانب مکہ مکرمہ میں خاتون سمیت 2 بنگلادیشی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دونوں افراد پر غیر اخلاقی فعل میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ سیکیورٹی حکام نے دونوں افراد کو گرفتار کیا اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ان کے خلاف باقاعدہ الزامات عائد کیے گئے، بعد ازاں مقدمہ متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں دونوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی گئی۔

عدالت سے سزا پانےکے بعد دونوں بنگلا دیشی شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمدکر دیا گیا۔

ایک اور مقدمے میں سعودی سپریم کورٹ نے سری لنکن شہری کی سزائے موت کالعدم کردی۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق 24 سالہ سیواراسا انوجن کو توہین آمیز پوسٹ کرنے کے الزام پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

سری لنکا کے نائب وزیر خارجہ ارون ہیماچندرا کے مطابق فیصلےکے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیشرفت سری لنکا کی حکومت کی مسلسل سفارتی اور قانونی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button