اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم سے ان کے دفتر یا چیمبر میں ملاقات سے انکار کر دیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم سے ان کے دفتر یا چیمبر میں ملاقات سے انکار کر دیا ۔

محمود خان اچکزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ وزیراعظم سے مسلم لیگ ن کے کسی بھی رہنما کے گھر پر مل سکتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ وہ وزیراعظم سے پاکستان کی کسی بھی گلی یا کسی درخت کے نیچے ملاقات کرلیں گے لیکن پرائم منسٹر ہاؤس یا پرائم منسٹر چیمبر میں نہیں آئیں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن اتحاد نے وزیراعظم شہباز شریف کے 21 ستمبر کے خط کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےکہاکہ حکومت کی جانب سے ملاقات کا پیغام موصول ہوا، آج اپوزیشن کے اجلاس میں فیصلےکی روشنی میں حکومتی پیغام کوقبول کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومتی اور اپوزیشن وفود کی آج جمعہ کے دن 12 بجے اسپیکر قومی اسمبلی کے دفترمیں ملاقات ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button