اہم خبریںتازہ ترینکینیڈا

ٹورونٹو ائیر پورٹ سے چو ر سونے اور قیمتی سامان سے بھرا کنٹینر لے اڑے

ٹورونٹو(اے ون نیوز)چور ائیرپورٹ سے 4 ارب روپے سے زائد مالیت کے سامان سے بھرے کنٹینر کو لے اڑے.

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پیئرسن انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے چور ڈیڑھ کروڑ ڈالرز (4 ارب 25 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) سے زائد مالیت کے سونے اور دیگر قیمتی سامان سے بھرے کنٹینر کو لے اڑے۔

پولیس کی جانب سے اس پراسرار چوری کے پیچھے چھپے افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے،پولیس افسر اسٹیفن ڈیوسٹین نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ایک طیارے نے یہ کنٹینر ائیرپورٹ پر پہنچایا اور پھر اسے گودام میں لے جایا گیا۔

اس کے بعد یہ کنٹینر غیر قانونی طریقے سے وہاں سے ہٹا دیا گیا،پولیس کی جانب سے یہ نہیں بتایا کہ سکیورٹی کیمروں میں کچھ ریکارڈ ہوا یا نہیں، کس فضائی کمپنی نے کنٹینر پہنچایا تھا یا اس کا مالک کون تھا۔

اسٹیفن ڈیوسٹین نے بتایا کہ ‘میں بس یہ کہہ سکتا ہوں کہ کنٹینر میں سونے کے ساتھ ساتھ دیگر قیمتی اشیا بھی تھیں، جن کی مالیت 2 کروڑ کینیڈین ڈالرز سے زائد ہے،انہوں نے کہا کہ چوروں کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘واقعے کو 3 دن ہو چکے ہیں اور ہر پہلو کی تفتیش کر رہے ہیں،اس کنٹینر کا حجم 5 یا 6 اسکوائر فٹ ہے اور اس کے غائب ہونے سے ائیر پورٹ کے کسی آپریشن پر اثرات مرتب نہیں ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button