تازہ ترینشوبز

کینیڈین گلوکار کو 3 خواتین سے زیادتی پر 13 سال قید

بیجنگ(اے ون نیوز) چین کی ایک عدالت نے کینیڈین پاپ گلوکار کرس و±و کو ریپ کے جرائم پر 13 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

گلوکار کو ایک برس قبل چین میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر تین خواتین کے ساتھ ریپ کے جرم ثابت ہوئے ہیں۔

کورٹ کے مطابق تفتیش سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ 32 سالہ کرس و±و نے دسمبر 2020 میں تین خواتین کے ساتھ ریپ کیا ہے۔

کرس و±و کے پاپ گروپ ای ایکس او کے سابق ممبر ہیں اور وہ 2014 میں اپنے سولو کیرئیر کیلئے چین واپس لوٹے تھے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق بیجنگ میں کینیڈین ایمبیسی نے سزا پر ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا ہے البتہ سزا کے فیصلہ سناتے وقت ایمبیسی کے اہلکار کورٹ میں موجود تھے۔

گلوکار کو ذاتی امدنی چھپانے اور ٹیکس سے متعلق دیگر جرائم پر 6 سو ملین یوان (83.77 ملین ڈالر) ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button