اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

مجھے کہا گیا بنی گالہ کے ایک بندے کا نام لو، انمول پنکی کا عدالت میں بیان

کراچی (اے ون نیوز) منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ مجھے پر تشدد کیا گیا اورکہا گیا بنی گالہ کے ایک بندے کا نام لو، ورنہ تمہاری فیملی کو اُٹھا لیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد سخت سیکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

انمول عرف پنکی نے عدالت میں پولیس پر الزامات عائد کئے کہ میرے ساتھ ظلم ہوا ہے مجھے مارا گیا ہے مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔

مجھے لاہور سے پکڑ کر لائے ہیں، مجھے جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے ، پنکی کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر بوری بھر بھر کر منشیات ڈالی گئی، چھ آدمی مجھے گاڑی میں ڈال کر لیکر آئے،15 دن بعد مجھے پولیس کے حوالے کیا گیا، مجھے زور زبردستی سے لوگوں کے نام کہلوائے جارہے ہیں۔

ملزمہ کو حفاظتی انتظامات کے تحت عدالت لایا گیا جبکہ ایس آئی یو کے تفتیشی افسر بھی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے عدالت میں موجود رہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمہ پنکی سال 2025 میں درج ایک مقدمے میں مفرور قرار دی گئی تھی اور طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھی۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمہ کے رائڈر کو ضلع سینٹرل سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد مزید تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا۔

پولیس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزمہ سے مزید تفتیش کے لیے ایس آئی یو کے مقدمے میں اضافی جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ اہم شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں درج مجموعی طور پر 11 مقدمات میں بھی ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست دائر کی جائے گی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر کارروائی شروع کر دی، جبکہ ملزمہ کو سیکیورٹی حصار میں عدالت میں پیشی کے بعد واپس منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید پیش رفت جلد سامنے آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button