اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

کراچی ائیرپورٹ پر غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

کراچی (اے ون نیوز) کراچی ائیرپورٹ پر پرندہ ٹکرانے سے غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر غیر ملکی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے انجن کو شدید نقصان پہنچا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پرواز کے ٹیک آف کرتے ہی پرندہ ٹکرانے سے طیارےکو واپس ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ذرائع کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں کو طیارے سے اتارکر ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button