اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکہ اور ایران نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کردیئے

واشنگٹن/تہران (اے ون نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر ڈیجیٹل دستخط کر دیے گئے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی نے امریکی اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور ایران کی جانب سے پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

اعلیٰ امریکی حکام کے مطابق گزشتہ روز ڈیجیٹل دستخط مکمل کیے گئے جبکہ معاہدے کی تفصیلات آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران جاری کی جائیں گی، اس کے علاوہ اس ہفتے کے آخر میں تکنیکی سطح کے مذاکرات کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو فوری طور پر بحری آمدورفت کے لیے کھولنے اور ایران پر عائد امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کی شق شامل ہے، جس کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی، پابندیوں میں نرمی اور دیگر مراعات معاہدے پر ایران کے عملدرآمد اور کارکردگی سے مشروط ہوں گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے بتایا ہے کہ معاہدے پر عملدرآمد کے طریقہ کار اور دیگر تکنیکی امور کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مزید مذاکرات بھی کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button