اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایک اور بھارتی پائلٹ کا کارنامہ، نیا مسافر طیارہ رہنما کھمبے سے ٹکرا دیا

نئی دہلی(اے ون نیوز)بھارتی پائلٹس کے کارنامے دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں، تازہ واقعہ مقبوضہ کشمیر کے سری نگر ائیرپورٹ کا ہے جہاں ممبئی سے سری نگر پہنچی انڈیگو ائیرکی پرواز 6E-225 پارکنگ کیلئے جانے کے دوران ویژول ڈاکنگ گائیڈنس سسٹم کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔

کھمبے پر لیزر سینسر اور ڈسپلے یونٹ لگے ہوتے ہیں جو پائلٹ کو پارکنگ میں مدد دیتے ہیں۔

صبح 9:02 بجے پیش آئے تصادم میں صرف 4 ماہ قبل فضا میں برانڈ نیو ائیر بس اے 321 طیارے کے اگلے حصے (Nose Cone) کو نقصان پہنچا۔

خوش قسمتی سے جہاز میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے اورکسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔

مسافروں اور عملے کو عام سیڑھیوں کے ذریعے بحفاظت باہر نکالا گیا۔ ائیرپورٹ اتھارٹی نے واقعےکی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button