اہم خبریںتازہ ترین

پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد (اے ون نیوز) پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا، جس میں تمام کیٹیگریز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

آج سے پاسپورٹ بنوانے کے نظام میں تبدیلی کے ساتھ ہی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پاکستانی شہریوں کے لیے ای پاسپورٹ (e-Passport) کی فیسوں کے مکمل شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

فیس کا تعین پاسپورٹ کی مدت ، صفحات کی تعداد اور نارمل یا ارجنٹ کیٹیگری کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

36 صفحات کے نارمل ای پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار روپے جبکہ 72 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 16 ہزار 500 روپے مقرر ہے۔

ارجنٹ پراسیسنگ کے تحت 36 صفحات کے پاسپورٹ کے لیے 15 ہزار روپے اور 72 صفحات کے لیے 27 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔

10 سالہ ای پاسپورٹ کے 36 صفحات کی نارمل فیس 13 ہزار 500 روپے جبکہ 72 صفحات کی فیس 24 ہزار 750 روپے ہے۔

ارجنٹ پراسیسنگ کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 22 ہزار 500 روپے اور 72 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 40 ہزار 500 روپے مقرر ہے۔

شہری ای پاسپورٹ کے لیے درخواست دیتے وقت اپنی ضرورت کے مطابق پاسپورٹ کی مدت، صفحات کی تعداد اور پراسیسنگ کیٹیگری کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button