اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کو بشری بی بی سے بات اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سے ملاقات کی اجازت

اسلام آباد (اے ون نیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کو ذاتی معالج سے ملاقات اور اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نےعمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں جسمانی ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت کے تحریری فیصلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سے ملاقات اور اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

فیصلے میں عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والی ٹیم میں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ دوران ریمانڈ عمران خان کو اہلیہ بشریٰ بی بی سے بات کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ دوران ریمانڈ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلا ان سے ملاقات کرنا چاہیں تو اجازت ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button