لاہور(اے ون نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے ) کی کینیڈا جانے والی پرواز کو لاہور ائیرپورٹ پر تکنیکی لینڈنگ کرنا پڑی۔
پی آئی اے حکام کے مطابق قومی ائیرلائن کی پرواز اتوار اور پیر کی درمیانی شب لاہور سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کے باعث پرواز کو روس کی فضائی حدود سے واپس بلوا لیا گیا۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ طیارے کی مرمت میں تاخیر کے باعث مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔ طیاروں میں ایسی خرابیاں آ جاتی ہیں طیارے کی مرمت جلد مکمل کرکے روانہ کردیا جائے گا۔