اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نگران کابینہ میں کون شامل ہو گا؟بڑے نام سامنے آ گئے

اسلام آباد (اے ون نیوز)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کابینہ کی تشکیل کےلئے غور شروع کر دیا ہے،اب کچھ نام بھی سامنے آ گئے ہیں.

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے تمام شخصیات کے پروفائل کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کو بھی مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعظم نے اپنے رفقا سے گفتگو میں کہا کہ معاشی مشکلات کے شکار ملک پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا، میرا پروٹوکول کم سے کم رکھا جائے، اخراجات اورلوگوں کو تکلیف نہ ہو۔

ذرائع کے مطابق نگران کابینہ کے لیے اس مختلف ناموں پر غورجاری ہے جن میں جلیل عباس جیلانی، شعیب سڈل، حفیظ شیخ، احسن بھون، سرفرازبگٹی اور ذوالفقارچیمہ کے نام زیرغور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق وزیرا طلاعات محمد علی درانی کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں نگران حکومت کی کابینہ کیلئے فیصل واوڈا، میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی، شاہد آفریدی، قاری صداقت علی، احد چیمہ، مشتاق سکھیرا، ابصار عالم، سلیم صافی اور حامد میر کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ذوالفقار چیمہ، شمشاد اختر، رضا باقر، اشتر اوصاف، جگنو محسن، عائشہ رضا فاروق اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر رانجھا کے نام بھی نگران کابینہ میں بطور وزیر زیر غور ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button