اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

استغفراللہ،احرام میں آئس ہیروئن کی اسلام آباد سے جدہ سمگلنگ کی کوشش ناکام

اسلام آباد(اے ون نیوز)عمرے کی ادائیگی کے لیے براستہ استنبول جدہ جانے والے مسافر محمد عمران نے احرام کے 3 تولیوں کو آئس کے محلول سے بھگو رکھا

ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے پر جانے والے مسافر کو گرفتار کر کے آئس ہیروئن جدہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے براستہ استنبول جدہ جانے والے مسافر محمد عمران نے احرام کے 3 تولیوں کو آئس کے محلول سے بھگو رکھا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران پیشہ ورانہ صلاحیت بروئے کار لاکر 5.448 کلوگرام محلول آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button