اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

پاراچنار میں تیندوا سبزی منڈی میں گھس گیا

پاراچنار(اے ون نیوز)پاراچنار میں سبزی منڈی کے قریب تیندوے نے حملہ کرکے 2 افراد کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق پاراچنار میں قائم سبزی منڈی میں ایک تیندوا آگھسا جس نے آتے ہی 2 لوگوں پر حملہ کردیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جن کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سبزی منڈی میں تیندوے کی اطلاع ملتے ہی وائلڈ لائف کی ٹیم علاقے میں پہنچی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیندوے کو پکڑ لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button