اسلام آباد(اے ون نیوز)کپتان کے کھلاڑیوں کے لئے بڑی خوشخبری،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کچھ دن میں جیل سے باہر آرہے ہیں۔
اسلام آباد میںمیڈیا سے غیررسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 20 روز میں باہر آرہے ہیں، خان صاحب کے خلاف پرویز خٹک جیسے 2 انتہائی ناقص اور کمزور کیسز رہ گئے ہیں، ان میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت ہوجائے گی۔