اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 8 ستمبر کے لیے ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button