اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ

فلوریڈا(اے ون نیوز)امریکی ریاست فلوریڈا کی پام بیچ کاؤنٹی میں ایک نجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد جائے وقوعہ پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی، طیارے میں 9 افراد سوار تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس طیارے میں کتنے افراد سوار تھے اور آیا زمین پر موجود کوئی شخص اس حادثے میں ہلاک یا زخمی ہوا ہے یا نہیں۔

نجی طیارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مار اے لاگو رہائش گاہ سے تقریباً 7 میل دور گرا۔

مقامی میڈیا کے مطابق طیارے نے ٹیکساس کے آسٹن برگسٹروم انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بہاماس کے لیے اڑان بھری تھی۔

حادثے سے قبل طیارے نے اچانک دائیں جانب موڑ لیا اور 8 ہزارفٹ کی بلندی سے سیدھا زمین کی طرف غوطہ کھا کر گر گیا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ 20 لاکھ ڈالر مالیت کا لئیرجیٹ 60طیارہ تھا۔ حادثے کے وقت طیارہ ایک درخت سے ٹکرایا اور اس نے بجلی کی تاروں کو بھی گرا دیا۔ طیارہ گرنے سے ہونے والے دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔

جائے وقوعہ سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کے گرنے سے زمین میں ایک بہت بڑا گڑھاپڑ گیا ہے اور چاروں طرف آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں۔

پام بیچ کاؤنٹی فائر ریسکیو نے اس واقعے کو ایک ’بڑے جانی نقصان والا حادثہ‘قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button