اہم خبریںتازہ ترینخیبر پختونخواہ

بنوں، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق، لاشیں ہسپتال منتقل

بنوں(اے ون نیوز)بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بنوں کی تحصیل بکاخیل کے علاقے سردی خیل اڈا کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو بھائی رسول محمد اور حفیظ اللہ ساکنان سردی خیل بنوں جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کر دیا، واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button