سابق قومی کرکٹ کپتان شعیب ملک اورسابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا میں طلاق کی وجہ سامنے آ گئی۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے مابین طلاق کی افواہیں طویل عرصے سے گردش میں تھیں تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ شعیب ملک سے ثانیہ مرزا نے خود طلاق لی ہے ، وہ شعیب کے دوسری خواتین سے بے تکلف تعلقات یا میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں۔
بتایا گیا ہے کہ ثانیہ مرزا نے پہلے تو شعیب ملک کو سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ باز نہ آئے، اس پر انہوں نے شعیب ملک کی ان سرگرمیوں کو نظر انداز کرنے کی بھی کوشش کی مگر جب صبر کا پیمانہ چھلک پڑا تو انہوں نے بالآخر طلاق کا مطالبہ کر دیا۔