اہم خبریںتازہ ترینکھیل

کیا شعیب ملک کی ثناء جاوید کیساتھ شادی کا فیملی نے بائیکاٹ کیا؟ اہم تصویر سامنے آ گئی 

شعیب ملک نے ایک تصویر شیئر کر کے ثناء جاوید کیساتھ شادی میں فیملی کے بائیکاٹ کی تردید کر دی۔

شعیب ملک کی دوسری شادی کا اعلان سامنے آنے پر بہنوئی عمران ظفر کا کہنا تھا کہ سابق کپتان کا سارا خاندان ثانیہ مرزا سے علیحدگی ہونے پر رنجیدہ ہے، خاندان میں سے کسی نے بھی اس شادی میں شرکت نہیں کی، ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کی طلاق کا افسوس ہے۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ فیملی نے شعیب ملک کو ثانیہ مرزا سے تعلقات بہتر بنانے کا بھی مشورہ دیا مگر شعیب کے ثناء جاوید کیساتھ معاملات کافی وقت سے چل رہے تھے۔

شادی کے بائیکاٹ کا دعویٰ سامنے آنے پر شعیب ملک نے انسٹا سٹوری پر اپنے بھائی عدیل ملک کی پوسٹ کی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے بھائی شادی میں دلہا دلہن کیساتھ دکھائی دے رہے ہیں اور ثناء جاوید کو فیملی کا حصہ بننے پر خوش آمدید کا پیغام بھی لکھا ہے، اس تصویر  سے بہنوئی عمران ظفر کے اس دعوے کی تردید ہو جاتی ہے کہ فیملی نے شادی کا بائیکاٹ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button