اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

برطانیہ کے ممتاز بزنس مین کمیونٹی لیڈر اور کارنر سٹون مانچسٹر پراپرٹی گروپ کے چیف ایگزیکٹو کی جانب سے مرضی ریسٹورنٹ میں گرینڈ افطار ڈنر

برطانیہ کے ممتاز بزنس مین کمیونٹی لیڈر اور کارنر سٹون مانچسٹر پراپرٹی گروپ کے چیف ایگزیکٹو چودھری عبدالکریم اور ڈائریکٹر چودھری فیصل کریم کی جانب سے مرضی ریسٹورنٹ مانچسٹر میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا -جس میں برطانیہ بھر سے کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی –

سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کی خصوصی شرکت دوسرے شرکت کرنے والوں میں ممبرز برطانوی پارلیمنٹ افضل خان -اینڈریو گوئین – قونصل جنرل طارق وزیر – انٹرنیشنل عالم دیںن مولانا شاہ جہان مدنی – ایزی منی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر لیاقت ملک – محمد طارق-باسط بٹ – سابق کونسلر ضرار ملک -چودھری اختر ملوانہ -کونسلر عابد چوہان – میاں امجد -سید اظہر شاہ -راجہ سجاد حسین -میاں نعیم -مبین رشید -لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار -چودھری ہارون افضل کھٹانہ -اویس چوہان -خواجہ کلیم الرحمن -محمد عرفان -اعظم خان -شہر یار خان -طارق -سابق ایم پی فیصل رشید -عاطف ملک -ڈپٹی لیڈر لطف الرحمن – چودھری مسرت -شہباز سرور-میاں امجد -رانا عبدالستار -ملک عمران خلیل -چودھری نصر اقبال -امجد حسین مغل -منشا شامل تھے -افطار ڈنر تقریب کا آغاز ممتاز عالم دین قاری جاوید اختر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا –


اس موقع پر میزبان چودھری عبدالکریم اور چودھری فیصل کریم نے پہلے تقریب میں موجود تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا ھم ہر سال افطار ڈنر کا اہتمام کرتے ہیں تاکہ تمام کمیونٹی کو ایک جگہ اکٹھا کر کے مل بیٹھنے کا موقع ملے ھمارے ڈنر میں تمام سیاسی پارٹیوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے احباب ایک جگہ اکٹھے ہوتے ہیں -اور انشااللہ یہ سلسلہ جاری رکھیں گے -سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ میں چودھری عبدالکریم کی محبت اور پیار کی وجہ سے روزہ رکھ کر سکاٹ لینڈ سے لمبا سفر کر کے آیا ھوں -عوامی قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کو ایسے اکٹھا دیکھ کر دلی خوشی ھوتی ھے چودھری کریم کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے کہ وہ تمام مکتبہ فکر کو ایک چھت تلے اکٹھا کر لیتے ہیں –

ممبرز برطانوی پارلیمنٹ افضل خان اور اینڈریو گوئین نے کہا چودھری عبدالکریم کی جانب سے گرینڈ افطار پارٹی کی کامیاب تقریب منعقد کرانے پر مبارکباد دی – تقریب میں شامل دوسرے شرکاء نے چودھری عبدالکریم اور چودھری فیصل کریم کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہر سال اتنی شاندار تقریب منعقد کرتے ہیں –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button